چنتامنی :3 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) چنتامنی کے مختلف علاقوں میں ہوئی چوری کی وارداتوں میں گرفتار ملزم سیدمبارک پاشاہ پر جرم ثابت ہونے کے بعد یہاں کی سیول کورٹ کی جج شکنتلا نےدو سال قید کی سزا اور دس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سید مبارک پاشا پرپچھلے سال 25دسمبر2015 میں چنتامنی کے گلزار محلہ کی ساکنہ ساہرہ بانو کی مکان پر ڈاکہ ڈالنےاور 25جولائی 2015کو شہر کے شمشٹہلی محلہ نارائن اماّ ضعیف عورت کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا معاملہ درج تھا۔